مشرق وسطی

شام: جنوبی حلب میں فوج کی پیشقدمی

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جنوبی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کی خان طومان اور ریف ادلب کی سپلائی لائن کاٹ دی۔ شام کی فوج نے جنوبی حلب میں کیڈٹ کالج کی جانب وسیع حملے کر کے اس کالج کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ اس آپریشن میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام کے لڑاکا طیاروں نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع الجراجیر کی پہاڑیوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق مغربی شام میں واقع حمص اور حماہ شہروں کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں کے دوران کم از کم تین شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ راکٹ حملوں میں اس علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button