مشرق وسطی

کربلا میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں کتاب "نجف سے کربلا” کی پذیرائی

شیعہ نیوز: عتبہ حسینیہ کی جانب سے کربلا میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں توقیر کھرل کی کتاب "نجف سے کربلا” کی پذیرائی بھی ہوئی۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے توقیر کھرل کی قلمی خدمات کو سراہا۔ علامہ سید ظہیر الحسن کربلائی چیئرمین المصطفیٰ فاونڈیشن کی میزبانی میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہال خاتم الانبیاء (علیہ السلام) میں گیارہویں انٹرنیشنل امام حُسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان سے سید ناصر عباس شیرازی، نوحہ خواں فرحان علی وارث، اینکر امیر عباس، صحافی توقیر کھرل اور معروف اسکالر اویس ربانی نے گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button