اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائد اعظم کی پالیسی کے مطابق اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، علی محمد خان

شیعہ نیوز: سنی اتحاد کونسل کے علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لئے سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، سیو غزہ کمپین کچھ مہینوں سے چل رہی ہے، وزیر خارجہ تشریف لے جائیں گے تو سیو غزہ کیمپین کو تقویت ملے گی۔ قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ قائدِ اعظم نے فلسطینیوں کے وکیل کے طور پر پالیسی کا فریم ورک دیا، قائد اعظم کی پالیسی کے مطابق اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، فلسطین میں شہادتوں کی اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، اسرائیل ہسپتالوں میں بچوں اور خواتین کو مار رہا ہے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اس مسلئے پر توانا آواز بلند کی، وزیرِ خارجہ اور وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر ویسی ہی توانا آواز بلند کریں، بانی پی ٹی آئی نے افغانستان میں امن کے لئے دو او آئی سی کانفرنسز منعقد کیں، بانی پی ٹی آئی نے فلسطین اور امت مسلمہ کے مسائل پر اسلامک بلاک کی بات کی۔

Related Articles

Back to top button