اہم پاکستانی خبریں
اعظم خان پر جرمانہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے، سینیٹر مشتاق احمد
شیعہ نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ کرکٹر اعظم خان کے خلاف جرمانہ کرنے والے آفیشلز کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کرکٹر اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز نے جرمانہ لگا کر مجرمانہ حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹر اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مجرمانہ حرکت کرنے والے آفیشلز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھایا کہ پی سی بی نے کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کرکے جرمانہ کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے۔