
متحدہ عرب امارات کے سینیما گھروں میں فحش فلموں کی نمائش ہوگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی ریاست کہلانے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں یہودیوں کی قربت حاصل کرنے کی دوڑ جاری ہے۔ سعودی عرب میں فحش کنسرٹس کے بعد متحدہ عرب امارات نے ملک کے سینیما گھروں میں فحش فلموں کی نمائش کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اخبار دی نیشنل کے مطابق اس فیصلے کا مطلب ہے کہ اب سے بالغ افراد کے لیے بنائی گئی فلموں کی ایڈیٹنگ (کاٹ چھانٹ) اور’’’نامناسب لمحوں‘‘ کو سینسر نہیں کیا جائے گا بلکہ ان فلموں کو اصل حالت میں دکھایا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت ثقافت اور یوتھ میڈیا ریگولیٹری آفس کا کہنا ہے کہ 19 دسمبر سے سنیماگھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 کی ایج ریٹنگ متعارف ہوگی، یعنی 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ایسی مخصوص فلمیں دیکھ سکیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور پولیس کی بڑی کاروائی، داعش خراسان کا اہم کمانڈر ہلاک
اس بیان میں کہا گیا کہ فلموں کے بین الاقوامی ورژن اب سینما میں دکھائے جائیں گے جبکہ لوگوں کے داخلے پر عمر کی حد کے معیار کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔بیان میں سینما گھروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ’سختی سے ایج ریٹنگ کی پیروی کریں اور 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے شناخت کا ثبوت مانگیں۔
دی نیشنل کا کہنا ہے کہ اکثر بین الاقوامی فلموں کو متحدہ عرب امارات میں ریلیز کیا جاتا ہے مگر بالغ افراد سے متعلق مخصوص سینز کو فلموں سے نکال دینا عام ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں نئے قواعد کے تحت مرد اور خواتین بغیر شادی کے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں جبکہ شراب نوشی اور شراب خریدنے پر عائد سختیاں ہٹائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اسرائیل کو تسلیم کیا ہے جس کے بعد نئے قوانین لاگو کیئےجارہے ہیںجبکہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک ملک بھر میں روشن خیالی کے نا پر فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہے ہیں ۔