پاکستانی شیعہ خبریں
اعتزاز حسن سید جے ایس او بھکر کے ڈویژنل صدر منتخب ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اعتزاز حسن سید جے ایس او بھکر کے نئےڈویژنل صدر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کا ڈویژنل عمومی اجلاس لیہ میں منعقد ہوا، جس میں اراکین جے ایس او سمیت مرکزی صدر سید راشد نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ساجد حسین گشکوری مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کےصدر منتخب ہوگئے
اجلاس کے دوران مرکزی صدر سید راشد نقوی نے تنظیم کی اہمیت اور موجودہ حالات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر جے ایس او بھکر کے ڈویژنل صدر کے انتخاب کا عمل ہوا، جس میں اعتزاز حسن سید کامیاب قرار پائے اور ڈویژنل صدر منتخب ہوئے۔ سید راشد نقوی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔