دنیا

افغان فوج کا آپریشن، 215 طالبان ہلاک

شیعہ نیوز:کابل سے اناتولی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کی فوج کے زمینی اور ہوائی حملوں میں جو ننگرهار، زابل، قندهار، هرات، بادغیس، بلخ، فاریاب، جوزجان، سرپل، هلمند، بغلان، کاپیسا اور کابل میں ہوئے 215 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ ہونے والے اس آپریشن کے دوران مذکورہ علاقوں میں طالبان کی جانب سے نصب کئے گئے 121 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال 29 فروری کو افغان جنگ کے خاتمے اور امریکہ کی طویل ترین جنگ کے بعد امریکی فوج کو واپس بلانے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button