اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان باز نہ آیا، چمن میں افغان فورسز کی گولہ باری سے 15 پاکستانی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چمن میں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے، چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال، گولے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر گولے فائر کیے گئے جبکہ کئی گھروں پر گولیاں بھی لگی ہیں، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تکفیری جماعت کا دہشتگرد گرفتار

لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے، 15 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے، جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button