اہم پاکستانی خبریں

گورنر سندھ مشہد پہنچ گئے، چاہ بہار میں ایران ایکسپورٹ 2024ء کا افتتاح کریں گے

شیعہ نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کامران خان ٹیسوری ایران کے دورے پر مشہد پہنچ گئے، چاہ بہار میں ایران ایکسپورٹ 2024ء کا افتتاح کریں گے۔ ایران کے سفیر اور قونصل جنرل بھی گورنر سندھ کے ہمراہ ہیں۔ مشہد ائیر پورٹ پر ایران کے اعلیٰ حکام نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری چاہ بہار میں ایران ایکسپورٹ 2024ء کا افتتاح کریں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے اس دورہ میں مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button