دنیا

افغان فورسز، طالبان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم اور کئی اہم مقامات پر قبضے کے پیش نظر افغان فورسز نے طالبان کی پُرتشدد کارروائیوں کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغان طالبان نے صوبہ قندھار اور پکتیکا کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ طالبان کی جانب سے مزید پیش قدمی جاری ہے جبکہ افغان فورسز نے 9 صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 224 طالبان ہلاک ہوئے۔

افغان وزارتِ دفاع نے طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تیار ہیں اور افغان شہرفیض آباد میں فورسز آپریشن کی بھرپور تیاری کے ساتھ پہنچ گئیں ہیں، جو طالبان کو زیر کر کے علاقے میں حکومت کا کنٹرول بحال کروائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا جاری ہے اور طالبان کی جانب سے کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کی وجہ سے افغانستان کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button