مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

افغان شیعہ علماء کونسل نے طالبان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان شیعہ علماء کونسل نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کی شرط پر حکومت کی تشکیل میں طالبان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان میں بسنے والے تمام لوگوں، مسلک اور مذاہب کیلئے قابل قبول وسیع البنیاد اسلامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان نے ہمارے مطالبات مان لئے تو حکومت کی تشکیل میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

کابل میں افغان شیعہ علماء کونسل کےاجلاس کے اختتامی بیانیے میں جسے افغانستان کے سابق وزیر برائے مہاجرین سید حسین عالمی بلخی نے پڑھا کہا گیا ہے کہ افغانستان کی ابتراور عوام کی ناگفتہ بہ صورتحال کو ٹھیک کرنے اورافغانستان کی ترقی و پیشرفت کیلئے تمام اقوام ، مذاہب اور اہل افراد پر مشتمل قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ضروری ہے ۔

افغان شیعہ علماء کونسل نے ملک میں آزادی اظہار رائے اور اسی طرح مذھبی آزادی خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کیلئےمذھبی آزادی، عورتوں کے حقوق کا تحفظ ، اور اسلامی شریعت کے مطابق عورتوں اور بچوں کے حقوق اور تعلیم کے حصول کیلئے بہتر حالات اور ماحول کی فراہمی پر تاکید کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button