اہم پاکستانی خبریں

ژوب کینٹ پر حملہ آور دہشتگرد افغان شہری نکلے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ ماہ ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں ملوث دہشتگرد افغان شہری نکلے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان دہشت گردوں کی تصدیق کے بعد شدید رد عمل دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات کردیں۔

ژوب حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوگئی، دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔دفتر خارجہ نے دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل افغان دہشتگردوں کی شمولیت پر اظہار تشویش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایف سی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج , کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا ختم

پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال پر دفتر خارجہ نے اظہار تشویش اور شدید مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی، ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button