دنیا

افغانستان: بادغیس میں دھماکہ، 11 ہلاک

شیعہ نیوز: افغانستان کے صوبے بادغیس کے مقامی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ آب کمری کے علاقے میں بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک گاڑی گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اور پاس میں کھڑے گیارہ افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں بھی ہونے والے ایک دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ کابل کے سولہویں سیکورٹی زون کے مضافاتی علاقے میں ہوا۔ ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

افغانستان میں جھڑپوں اور بم دھماکوں میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ عیسوی ماہ میں افغانستان میں دو سو اسی عام شہری جاں بحق اور چھے سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close