دنیا

افغانستان میں رمضان المبارک کے مہینے میں فائر بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان گروہ کو چاہئے کہ افغان عوام کے مطالبے کا جواب دے اور لوگوں کا قتل عام کرنے سے دستبردار ہو جائے۔

انھوں نے کہا کہ صورت حال ایسی بنی ہوئی ہے کہ افغان عوام ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھ کر مساجد اور عبادت گاہوں میں جا کر بھی امن و سکون کا احساس نہیں کر پا رہے ہیں۔

ان کے پیغام میں آیا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رمضان المبارک میں علمائے کرام، مساجد اور عبادتگاہوں میں جا کر دین اسلام کے احکامات اور دین اسلام کی تعلیمات سے آراستہ اور تشدد و انتہا پسندی اور جرم و جرائم کی مذمت کریں مگر ان میں خود غیر محفوظ ہونے کا احساس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ نے فائربندی کے قیام کی تجویزکو بارہا مسترد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close