دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان کے شہر شیرین تگاب پر طالبان کا قبضہ

شیعہ نیوز: افغانستان کا شہر شیرین تگاب طالبان کے ہاتھوں سقوط کر گیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا پریس نے شمالی صوبہ فاریاب کی صوبائی کونسل کے رکن نارد سعیدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیرین تگاب شہر پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

نادر سعیدی نے مرکزی حکومت کی جانب سے کمک نہ پہنچنے کو شیرین تگاب کے سقوط کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے کم سے کم چار سو افغان فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے۔

چار روز سے جاری اس جنگ میں درجنوں افغان فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فاریاب صوبائی کونسل کے رکن نے صوبے کے دیگر شہروں کے بھی طالبان کے ہاتھوں سقوط کرجانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

طالبان کی پیشقدمی اور بدامنی میں ہونے والے غیر معمولی اضافے نے افغان عوام میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close