دنیا

افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم حملے میں31 افراد ہلاک

شیعہ نیوز : افغانستان کے شہرغزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے صدر مقام شہر غزنی کے قلعہ جوز علاقے میں واقع ایک فوجی مرکز میں اتوار کی صبح ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں اطلاعات ملنے تک اکتیس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

شدید طور پر ہونے والے زخمیوں کی تعداد کے پیش نظر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ کار بم دھماکے کے نتیجے میں چوبیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button