دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں 60 طالبان ہلاک، جھڑپیں جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوزجان اور فاریاب صوبوں میں فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں 60 طالبان ہلاک ہوئے۔ اس بیان کے مطابق 37 طالبان جوزجان اور 23 طالبان فاریاب میں ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روزافغانستان کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل اجمل عمرشینواری نے کہا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں 154 فوجی کارروائیاں انجام دی گئیں اور ان کارروائیوں میں 8 سو طالبان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں زمینی فوجی حملوں کے ساتھ ہی فضائی حملے بھی کئے گئے۔

دوسری جانب افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان میں ہونے والے مختلف حملوں میں ایک ہزار 6 سو 59 عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار 2 سو 54 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے اس جانی نقصان کا ذمہ دار دونوں فریقوں کو قرار دیا ہے ۔

گذشتہ ڈھائی ماہ کے دوران جب سے امریکہ سمیت غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان ہوا ہے طالبان نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے حملوں کا سلسلہ تیز کر کے افغانستان کے وسیع و عریض علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان مسلح افواج کی جانب سے طالبان گروہ کے خلاف فوجی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button