دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں داعش اور القاعدہ کو دوبارہ فعال کرنے کی امریکی سازش

شیعہ نیوز: ہر چند کہ امریکہ نے افغانستان سے 11 ستمبر کو نکل جانے کا اعلان کیا تاہم اس کی کوشش ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں داعش اور القاعدہ کو دوبارہ فعال کیا جائے۔

امریکی دہشت گرد فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل کیتھ فرینکلن میکنزی نے افغانستان میں داعش اور القاعدہ کی دوبارہ فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش دوبارہ فعال ہوسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کی بھر پور حمایت کرکے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر خطے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز بھی پیدا کرتا ہے۔

امریکہ کی دہشت گرد فوج کے جنرل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے دوبارہ فعل ہوجانے کا امکان موجود ہے اور ان کے فعال ہونے سے پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرتا ہے اور امریکہ، شام اور عراق میں دہشت گردوں کی اعلانیہ مدد کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close