دنیا
افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کے سانحے میں 9 سرکاری اہلکار جاں بحق
شیعہ نیوز: ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزرات دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں عملے اور اسپیشل فورس کے کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ایک راکٹ کا نشانہ بن کر حادثے کا شکار ہوا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میدان وردک میں پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔