دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک

شیعہ نیوز: افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں ایک مارٹر شادی کی تقریب والے گھر پر آگرا جس سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر مارٹر حملہ میں گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button