دنیا

افغانستان سے فرار ہونے والے امریکیوں نے خلیج عدن میں پڑاؤ ڈال دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رات کی تاریکی میں افغانستان کو ترک کرنے والے امریکی اب خلیج عدن سے یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری کی نگرانی کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے رات کی تاریکی میں نکلنے والے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کی ایک تعداد کو خلیج عدن میں واقع ” العند” فوجی اڈے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

یمنی ذرا‏ئع کا کہنا ہے صوبہ البیضاء القاعدہ سے وابستہ سعودی نواز مسلح گروہوں کی شکست اور ” العند ” سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی جبری بے دخلی کے بعد امریکی فوجیوں کی اس اڈے پر تعیناتی سے بہت راز فاش ہوگئے ہیں۔

القاعدہ گروہ نے بھی الیضاء آپریشن میں سعودی عرب کا ساتھ دیئے جانے اعلان کرنے کے ساتھ ہی اپنے متعدد مسلح عناصر کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

صنعا کے حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ البیضاء میں ہونے والی لڑائی کے پیچھے درحقیقت امریکہ کا ہاتھ ہے۔

البیضا کی لڑائی کے دوران انصاراللہ سے وابستہ جوانوں اور سرکاری فورسز نے ایک بڑے علاقے کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے سربراہ یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ البیضاء صوبے کی آزادی کے لئے کئے جانے والے” النصرالمبین” سے موسوم فوجی آپریشن کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں تکفیری دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button