دنیا

افغانستان صوبہ کنڑ میں طالبان اور داعش کے درمیان شدید لڑائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، طالبان کے مسلح افراد نے ’’ درہ پیچ‘‘ نامی علاقے میں داعشی مراکزپر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے داعش کے کم ازکم 14 اہلکاروں کے گھروں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

گورنرکے ترجمان عبدالمرجان عادل کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے کے بعد داعشی دہشت گرد بغیر کسی مزاحمت کے علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے زیرقبضہ علاقوں کی طرف طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی افغانستان میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیاں گزشتہ کئی سالوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی اتحادی افواج اور افغان حکومت طالبان کے خلاف داعشی دہشت گردوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ادھر روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں داعشی دہشت گرد نا معلوم ہیلی کاپٹرز کے ذریعے منتقل کئے جاتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی اتحادی افواج کے طالبان کے جیل پر حملہ کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو آزاد کروایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button