دنیا

افغانستان، تکفیری گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبے ننگرھار کے گورنر ہاوس کے دفتر کا کہنا ہے کہ کل اس ملک کی سکیورٹی فورسز نے بھسود کے علاقے سے دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشت گردوں نعمت‌ الله اور سید الرحمان کوگرفتار کر لیا۔

گزشتہ 3 مہینوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے داعش کے درجنوں دہشت گردوں من جملہ عبدالله اورکزئی کو جو اسلم فاروقی کے نام سے مشہور تھا اسے اور اس کے دیگر 19 دہشت گردوں کو ایک سخت اور پیچیدہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے گزشتہ برسوں کے دوران افغانستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں انجام دیں جن میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close