دنیا

افریقی ملک ایتھوپیا سے 2 ہزار یہودی مقبوضہ فلسطین منتقل

شیعہ نیوز: صیہونی ریاست نے ’’وزٹ اسرائیل‘‘ کے عنوان سے شروع کردہ منصوبے کے تحت افریقی ملک ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کرنے کے لیے فلسطین لایا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا سے دو ہزار یہودی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ ان یہودیوں کو گذشتہ کچھ عشروں کے دوران اسرائیل میں آباد ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کئی اسرائیلی ادارے کام کررہے ہیں جو یہودیوں کو صیہونی ریاست میں آنے کی ترغیبات دیتے ہیں۔ ان تنظیموں اور اداروں میں اسرائیلی وزارت خارجہ اور داخلہ کے مندوبین، ایمی گریشن حکام اور اسرائیل میں زیادہ سے زیادہ آباد کاری کے لیے کام کرنے والے گروپوں کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں۔

عبرانی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں سال اکتوبر میں ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو لانے اور انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ جمعرات 3 دسمبرکو ایتھوپیا سے دوہوائی جہاز 500 یہودیوں کو لے کر تل ابیب پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button