مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اشتعال انگیز ویڈیو کے بعد مسلم امہ قبلہ اول کے لیے اٹھ کھڑا ہو: صبری

شیعہ نیوز: مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کے لیے نام نہاد "ہیکل” گروپوں کی مبینہ اشتعال انگیز ویڈیو کے بعد مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے پوری مسلم امہ سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز انتہا پسند یہودی گروپوں کی طرف سے جاری کی گئی اس اشتعال انگیز ویڈیو اور تصویر کی شدید مذمت کی جس میں مصنوعی ذہانت کے پروگرام کی مدد سے مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کیے دیکھا جا سکتا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے ایک پریس بیان میں کہاکہ مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کی دراندازی کے ذمہ دار اس وہم میں مبتلا ہیں کہ یہ اس پر حملہ کرنے کا صحیح وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ اور او آئی سی کا غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند یہودی گروہوں کی طرف سے شائع کی گئی ویڈیو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ پر مکمل قبضہ قائم کرنے کی مذموم عزائم اورخواہشات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض ریاست کے منصوبوں اور عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزائم نئے نہیں ہیں بلکہ پرانے ہیں جنہیں نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام نے مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی دراندازی اور اس کے خلاف بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی فرضی ویڈیو اور تصاویر کو دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے اور مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی منصوبوں کا مقابلہ کرنے، القدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کے ان عزائم سے بچانے کے لیے پوری مسلم امہ کو حرکت میں آنا ہوگا۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کہ کہ وہ مسجد اقصٰی کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انتہا پسند یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی ایک مصنوعی ذہانت سےتیار کی گئی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسجد اقصیٰ کے گنبد صخرہ کو آگ کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button