پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ن لیگ اور کالعدم سپاہ صحابہ میں معاہدہ طے پاگیا، خطرناک شرائط طے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ کے سیاسی ونگ ’’راہِ حق پارٹی‘‘ کے اکلوتے امیدوار مولانا معاویہ اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ نون کے امیدوار حمزہ شہباز کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معاویہ اعظم سے حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، مولانا الیاس چنیوٹی اور عبدالعلیم خان سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے معاویہ اعظم سے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر معاویہ اعظم نے مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ معاویہ اعظم نے اپنے مطالبات نون لیگ کے سامنے رکھے اور کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز ان کے مطالبات پورے کریں تو وہ حمایت کیلئے تیار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں مرکزی تنظیم عزاداری کی جانب سے نشان حسینیت ایوارڈ کی تقریب

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے معاویہ اعظم کو یقین دلایا کہ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ان کے تمام مطالبات پورے کریں گے۔ اس موقع پر ایک تحریری معاہدہ کیا گیا، جس میں معاویہ اعظم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ متنازعہ اور فرقہ واریت پر مبنی’’ تحفظ بنیاد اسلام بل ‘‘جو کہ پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور شدہ ہے، کی موثر عملداری کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

معاہدے میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلع جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دینے کا فوری اعلان کیا جائے گا۔ جھنگ میں ٹیچنگ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور جھنگ کی تمام ترقیاتی سکیموں کو فل فنڈز دیا جائے گا۔ اس معاہدے پر مسلم لیگ نون کی جانب سے پی ایم ایل این پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور راہِ حق پارٹی کی جانب سے معاویہ اعظم جبکہ ضامن کے طور پر مولانا الیاس چنٹیوٹی نے دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے معاویہ اعظم کو یقین دلایا کہ وہ جھنگ کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عثمان بزدار کی حمایت کرنے کیلئے بھی معاویہ اعظم نے حکومت سے مفادات حاصل کئے تھے اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اور جہانگیر ترین نے ان کی حمایت کیلئے انہیں قائل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button