اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

احمد لدھیانوی انتخابی مہم پر گلگت پہنچ گیا، علاقائی امن وامان کو خطرہ

شیعہ نیوز: سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچ گیا، جس سے علاقائی امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگر ریاستی ادارے کالعدم جماعت کے سرغنہ کی انتخابی مہم میں شمولیت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے حمایت یافتہ امیدوار حمایت اللہ خان کی انتخابی مہم چلائے گا۔

گلگت حلقہ ایک میں راہ حق پارٹی(کالعدم سپاہ صحابہ/اہل سنت والجماعت) کے امیدوار حمایت اللہ خان کو احمد لدھیانوی کی حمایت حاصل ہے۔ منگل کے روز احمد لدھیانوی نے گلگت میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس کے ہمراہ حلقہ ایک سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار حمایت اللہ خان بھی موجود تھا۔

یاد رہے کہ حمایت اللہ خان 2004ء کے انتخابات میں سپاہ صحابہ کے ٹکٹ پر کامیاب ہواتھا۔ بعد میں مشرف حکومت نے سپاہ صحابہ کو کالعدم قرار دیا تو راہ حق پارٹی کے نام سے نئی پارٹی بنائی گئی۔ گلگت میں راہ حق پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ خان ہے، حمایت اللہ خان راہ حق پارٹی اور متحدہ دینی محاذ کا مشترکہ امیدوار ہے جبکہ تنظیم اہلسنت کا ایک اور امیدوار آصف عثمانی بھی میدان میں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آصف عثمانی کو تنظیم اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد لدھیانوی حمایت اللہ خان اور آصف عثمانی میں سے ایک کو مشترکہ طور پر انتخابی میدان میں اتارنے کیلئے ہنگامی طور پر گلگت پہنچاہے۔

کوشش کی جا رہی ہے کہ حمایت اللہ یا آصف عثمانی میں سے ایک کو مشترکہ طور پر انتخابی میدان میں رکھا جائے گا، تاکہ راہ حق پارٹی اور اہل سنت والجماعت کا ووٹ بنک تقسیم نہ ہو۔ اس حوالے سے تنظیم اہلسنت جی بی کے امیر قاضی نثار احمد کے ساتھ بھی نا لدھیانوی کی اہم نشستیں ہونے والی ہیں۔ دوسری جانب اہلسنت مساجد کمیٹی کا فیصلہ بھی ابھی تک نہیں آیا۔ مساجد کمیٹی کے فیصلے کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close