مشرق وسطی

عین الاسد میں ہونے والے نقصانات کو مخفی رکھنے کی امریکی کوشش تفتیشی ٹیم کو داخلے سے روک دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عین الاسد چھاونی میں امریکی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کے بعد میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجیوں نے عین الاسد چھاونی میں تفتیش کرنے کے لئے جانے والے ایک تفتیشی ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ ٹیم اس بات کی تفتیش کرنے گئ تھی کہ حالیہ راکٹ حملوں کے بعد عین الاسد چھاونی کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد چھاونی پر وسیع پیمانے پر حملے کے بعد امریکی فوجیوں نے ایک تفتیشی ٹیم کو چھاونی میں جانے سے روک دیا۔

ایک سیکورٹی ذریعے نے جمعرات کو المعلومہ ویب سائٹ کو بتایا کہ عین الاسد چھاونی میں راکٹ حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی سیکورٹی ٹیم گئی تھی لیکن امریکی فوجیوں نے مذکورہ ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

اس بارے میں سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی جانب سے مذکورہ ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہ دینے سے پتہ چلتا ہے کہ راکٹ حملوں سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close