الحشد الشعبی کو مسلح افواج میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری
شیعہ نیوز : عراقی وزیراعظم عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ رضا کار فورسز الحشد الشعبی نے ملک کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لہٰذا اس فورس کے تمام اہلکار قومی مسلح افواج کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ جو سہولیات عراقی سرکاری فوج کی دی جارہی ہیں الحشد الشعبی کو بھی دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی عراقی سرکاری فوج ماتحت کام کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران استعمال کئے جانے والے ناموں کو تبدیل کرکے سرکاری فوج کے عہدوں کے ہی نام استعمال کئے جائیں گے۔ جیسے سپاہی، جنرل، کرنل وغیرہ ۔
الحشد الشعبی کے زیراہتمام تمام کیمپوں کوبھی قومی مسلح افواج کی طرح مالی معاونت کی جائے گی اور فوجی ساز وسامان بھی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عراقی رہنما مقتداالصدر نے وزیراعظم کے حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی کو مسلح افواج میں شامل کرنے سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
خیال رہے کہ عراق میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے میں الحشد الشعبی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔