مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی فضائیہ کے حملوں میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں انسداد دہشت گردی فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعش سے وابستہ کئی عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مخمور کی پہاڑیوں میں موجود دہشت گردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ اس کارروائی میں کئی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی دہشت گردوں کے کئی ٹنل اور غاریں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی انسداد دہشت گردی فورس کی پشت پناہی کرتے ہوئے چودہ بار داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔

عراق نے دوہزار سترہ میں داعش پر مکمل کامیابی حاصل کرنے کی خبر دی تھی تاہم بعض علاقوں میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش کے باقیات کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button