مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقاومت اپنے فیصلوں میں خودمختار ہے، طوفان الاقصی فلسطینیوں کا اپنا فیصلہ ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

شیعہ نیوز: القدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی خطے میں مقاومتی تنظیموں کو خودمختار قرار دیتے ہوئے کہا طوفان الاقصی فلسطینیوں کا اندرونی فیصلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذیلی شاخ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ خطے میں جہاں جہاں مقاومتی تنظیمیں ہیں، اپنے فیصلوں اور کاروائیوں میں مکمل خودمختار اور آزاد ہیں۔ یہ تنظیمیں مرحلہ وار ترقی کرتے ہوئے اس مقام تک پہینچی ہیں کہ خطے میں اپنے اہداف خود تشخیص دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی بمباری، کئی ٹرک تباہ

جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ حالیہ دور میں فلسطینی مقاومت نے بہترین تدبیر کے ساتھ صہیونی جنایات کے خلاف اقدام کیا۔ طوفان الاقصی کا ہر مرحلہ بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ طے کیا گیا۔

القدس فورس کے سربراہ نے صہیونی حکام سے مخاطب ہوکر کہا کہ غزہ میں میدان جنگ میں کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے اسی وجہ سے جنرل سید رضی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل کو اب تک غزہ کی جنگ میں کیا ملا؟ ان کا کام خواتین اور معصوم بچوں کے قتل عام تک محدود رہ گیا ہے۔

انہوں نے امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراق میں ناجائز سلوک جاری رہا تو عراقی مقاومت سخت اور دندان شکن جواب دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button