
طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ترکی الفیصل
شیعہ نیوز: سعودی عرب کے سابق انٹلی جنس سربراہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
سعودی عرب کے سابق انٹلی جنس سربراہ ترکی الفیصل نے بھی کہا ہے کہ طوفان الاقصی کارروائی نے دنیا میں صیہونی حکومت کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے سال کا جشن، مختلف مغربی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
انہوں نے الاخباریہ چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تحریک حماس نے صیہونی حکومت پر حملہ کرکے جو کارنامہ انجام دیا ہے اور جس روش سے اس نے غزہ کے اطراف میں اس حکومت کی محکم بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے اس کے بہت عظیم نتائج سامنے آئے ہیں۔
اس سعودی عہدیدار نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ زندہ ہے، اور جیسا کہ گذشتہ برسوں کے دوران یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ فلسطین کو بھلا دیا گيا ہے اور اب اس کی کوئی اہمیت نہيں رہ گئی ہے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے ، فلسطین اور فلسطینی امنگيں زندہ و پایندہ ہیں۔