دنیا

بشار الاسد کے فضائی حادثے میں مارے جانے کا قوی امکان ہے، روئٹرز کا دعوی

شیعہ نیوز: رائٹرز نے دو شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شامی صدر بشار الاسد فضائی حادثے میں مارے گئے ہوں۔

گزشتہ شب شام کے دارالحکومت دمشق پر دہشت گرد گروہوں کے قبضے کی خبریں شائع ہوتے ہی ایک طیارہ دمشق کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔

اسپیشلائزڈ انٹرنیشنل فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ (FlightRadar) نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ شروع میں شام کے ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن پھر اچانک اپنا راستہ تبدیل کیا اور کچھ ہی دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

تاہم روئٹرز نے اس طیارے میں بشار اسد کی موجودگی بارے میں تصدیق نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button