مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صوبہ الانبار میں داعش کا سرکردہ رہنما الحشد الشعبی کے ہاتھوں گرفتار

شیعہ نیوز: عراقی سیکورٹی ذرائع نے صوبہ الانبار میں داعش کے ایک سرکردہ رہنما کی یورشی تحریک کو بے اثر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے صوبہ الانبار کے سیکورٹی ذرائع نے ملک میں داعش کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس وقت پاکستان عالمی سطح پر ٹھکرایا ہوا ملک بن چکا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی صحافیوں سے گفتگو

ذرائع کے مطابق، الحشد الشعبی فورسز نے داعش کے ایک سرکردہ رہنما کو گھات لگا کر گرفتار کر لیا جو الانبار کے شہر فلوجہ کے شمال میں واقع الصقلاویہ کے قریب ایک سیکورٹی مرکز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

داعش کا یہ سرکردہ رہنما جعلی دستاویزات کے ساتھ اپنی مطلوبہ جگہ تک پہنچنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

یہ شخص انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے، جو دہشت گردانہ کارروائیوں اور عراقی فورسز پر داعش کے حملوں میں ملوث تھا، اور اسے داعش کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button