دنیا

الجولانی کی اسرائیل نوازی، تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش

شیعہ نیوز: امریکی رکن کانگریس کے مطابق تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر حاکم تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کی صہیونی حکومت کے لئے ہمدردیاں سامنے آرہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن کیری ملز نے انکشاف کیا ہے کہ تحریر الشام کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو غزہ پٹی کی ناکہ بندی اٹھانے اور تعمیر نو پر مجبور کیا جائے، ہیومن رائٹس واچ

کیری ملز نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو استنبول میں امریکی وفد کی موجودگی میں الجولانی سے ملاقات کی جس میں دمشق اور تل ابیب کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

ملز نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کے منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ الجولانی نے شام میں ایرانی اثر ورسوخ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف شام سے ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button