مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی نمائشی اپیل کورٹ میں 2 بحرینی شہریوں کی سزاؤں کی توثیق

شیعہ نیوز: بحرین کی اپیل کورٹ نے سیاسی الزامات کے تحت دو بحرینی شہریوں کو عمر قید اور دس سال قید کی سنائی جانے والی سزا کے حکم کی توثیق کر دی ہے۔

الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی اپیل کورٹ نے اے ٹی ایم مشین اور گیس پائپ لائن کو اڑانے کے الزام کے تحت چل رہے کیس میں بدھ کے روز ایک شہری کو عمر قید اور دوسرے کو دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔یہ کیس آٹھ افراد پر چلایا گیا جن میں سے دیگر افراد کو سات سال، پانچ سال اور تین سال قید کی بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ کیس دو ہزار اٹھارہ کا ہے جب بحرین کی سیکورٹی فورس نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس کیس کے دو اصلی ملزموں نے دیگر افراد کو ساتھ میں ملا کر بحرین میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔

بحرین کا بحران دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جہاں کے عوام آل خلیفہ حکومت سے ناراض ہیں اور وہ اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں اب تک پانچ ہزار شہریوں کو سیاسی نظریات کے اظہار پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ مجبورا جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button