دنیا

القسام بریگیڈ نے ہمارے فوجیوں سے 800 میٹر کی دوری سے میزائل داغے، ڈینئل ہاگری

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگری نے اعتراف کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ہمارے فوجیوں کے انتہائی نزدیک جاکر تل ابیب پر میزائل فائر کئے۔

صہیونی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگری نے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین ہماری سیکورٹی فورسز کے نہایت قریب جاکر کاروائی کرتے ہیں۔ رفح میں تعیینات اسرائیلی فوجیوں کے نزدیک جاکر 800 میٹر کے فاصلے سے تل ابیب پر میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رفح پر حملے بین الاقوامی انصاف کے فیصلے کی توہین ہے، موسیٰ فقی محمد

انہوں نے کہا کہ رفح میں آپریشن جاری رہے گا۔ حماس کے پاس یرغمال 125 صہیونیوں کی واپسی تک کاروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اتوار کے دن القسام کے مجاہدین نے تل ابیب پر میزائل فائر کرکے صہیونی حکام کو سرپرائز دیا ہے۔ صہیونی حکام آٹھ مہینے تک کاروائی کے بعد حماس کی آپریشنل طاقت ختم کرنے کا گمان کررہے تھے تاہم تنظیم کے مجاہدین نے تل ابیب پر میزائل حملہ کرکے صہیونی حکام کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button