مشرق وسطی

غزہ میں اسرائیلی فوج پر القسام بریگیڈز کا تباہ کن حملہ، درجنوں ہلاک

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ اس نے  جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں القسام بریگیڈز کے حملوں میں مرکاوہ ٹینکوں اور مشرقی غزہ میں ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا الشیخ عکرمہ صبری پر دہشت گردی پر اکسانے کا الزام

بریگیڈز نے جمعرات کو ایک بیان میں جنگی صفوں سے واپسی کے بعد کہا کہ مجاہدین ایک گھر کو اڑانے میں کامیاب ہو گئےجس میں متعدد اسرائیلی فوجی موجود تھے۔ دھماکہ خیز آلات کے ساتھ اس مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ میں 30 فوجیوں کو گھر میں گھسنے کے بعد نشانہ بنایا گیا جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

متعلقہ سیاق و سباق میں، القسام بریگیڈز نے تصدیق کی کہ ایک گھر میں تعینات صہیونی فورس کو اینٹی فورٹیفائیڈ ٹی بی جی شیل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں دشمن کے 5 فوجی مارے گئے۔

مجاہدین خان یونس شہر کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں دو مرکاوہ ٹینک اور ال یاسین 105 گولوں کے ساتھ ایک "D9” فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button