عسقلان اور سدیروت پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے
شیعہ نیوز: تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ نے صہیونی شہروں عسقلان، سدیروت، نیرعام اور دوسرے مقامات پر میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 112 ویں دن بھی فلسطینی مجاہدین اور صہیونی غاصب فورسز کے درمیان فلسطین کے مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے صہیونی شہروں، سدیروت، عسقلان اور نیرعام سمیت مختلف مقامات پر میزائل حملے کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے جاسوسی مراکز پر حزب اللہ کا میزائل حملہ
مجاہدین کے حملوں کے بعد شہری انتطامیہ نے خطرے کے سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔
علاوہ ازین غزہ میں بھی فلسطینی مجاہدین اور حملہ آور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔
دراین اثناء القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے خان یونس کے مغربی حصے میں صہیونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو یاسین 105 مارٹر گولے سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔