پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ ساجد نقوی سے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے وفد کی ملاقات
شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور و خوص کیا گیا۔ ملاقات میں الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رکن مولانا مظھر عباس بھی موجود تھے، الصادق انسٹیٹیوٹ کی موجودہ فعالیت کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی کو آگاہی دی اور انہوں نے مختلف امور پر رہنمائی بھی کی اور اس اہم کام کو بھرپور سراہا۔