کراچی دہشتگردوں کی فائرنگ سے گمنام سپاہی علامہ علی اکبر کمیلی شہید ہوگئے
شیعہ نیوز (کراچی) معروف عالم دین اور شیعہ رہنما سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کے فرزند اور معروف ذاکر اہلیبت علیہ سلام علامہ علی اکبر کمیلی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کراچی کے ایم کیو ایم نشین علاقے نائن زیرو عزیز آباد میں علامہ علی اکبر برف فیکٹری پر فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو ضیاء الدین اسپتال شفٹ کیا گیا ہے لیکن زخموں سے تاب نہ لاتے ہوئے علامہ علی اکبر شہید ہوگئے ہیں۔
علامہ علی اکبر کمیلی ایک گمنام سپاہی تھے جو علامہ آفتاب حیدر شہید کی شہادت کے بعد کراچی کی سینٹرل جیل میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ سلام کو برپا کرواتے اور قیدیوں کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کو حل کرنے میں مصروف تھے۔ اسکے علاوہ علامہ علی اکبر علی کمیلی ذاکر اہلیبت علیہ سلام بھی تھے۔ آپ معروف شیعہ رہنماء علامہ عباس کمیلی کے فرزند ہیں۔