دنیا

عالمی قوتوں کا افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں اور افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہے۔

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ملاقات کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button