مشرق وسطی

عالمی ریڈکراس کے دفتر کے سامنے فلسطینیوں کا مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رام اللہ میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس مظاہرہ میں شریک لوگوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر فلسطینی قیدیوں پر صیہونی حکومت کے تشدد اور مخاصمانہ اقدامات بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی استقامتی گروہوں اور عوام نے سامرالعرابید سمیت کئی فلسطینی قیدیوں کی ابتر حالت کا ذمہ دار صیہونی دشمن کو قرار دیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سامرالعرابید کو مغربی رام اللہ میں صیہونیت مخالف کارروائی میں حصہ لینے اور ایک صیہونی انتہا پسند کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔فلسطینی شہری اب تک کئی بار صیہونی جیلوں میں بند قیدیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور اجتماع کرچکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button