مشرق وسطی

کرکوک اور الانبار میں دہشتگردوں کے خلاف نئی کارروائیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فوج نے ان کارروائیوں میں کرکوک اور الانبار صوبوں کے بعض علاقوں میں داعش کے باقی بچے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔عراقی فورسز ان کارروائیوں میں اب تک داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ نینوا کے شہر موصل میں ایک دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کردیا ہے۔عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس ملک میں اس کے باقیات اب بھی موجود ہیں ۔عراق کی فوج اور رضاکار عوامی فورس ، اس ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button