مشرق وسطی

الجزائر، فرانسیسی سفارت خانے کے 12 اہلکاروں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم

شیعہ نیوز: الجزائر نے غیر معمولی اقدام کے تحت فرانسیسی سفارت خانے کے 12 اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی سفارت خانے کے 12 اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسپتال پر صیہونیوں کے حملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تشویش

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فرانس کی حکومت کے اس توہین آمیز اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے جس کے تحت فرانس میں الجزائری قونصل خانے کے ایک ملازم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

الجزائر نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ الجزائر کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کی دست درازی کی جائے تو اس کا سخت اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

فرانسیسی اخبار لو فیگارو کی ایک رپورٹ کے مطابق الجزائر نے ان اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ یہ اقدام 1962 میں الجزائر کی آزادی کے بعد سے اب تک کا ایک بے مثال واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر نے حالیہ ہفتے کے آغاز میں پیرس حکومت کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا جس کے تحت الجزائری قونصل خانے کے ایک اہلکار کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button