اہم پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں جلسہ کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور

شیعہ نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوابی میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، دیکھتا ہوں اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے کون روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہمارا دارالخلافہ ہے، وہاں جلسہ کروں گا پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا اس لیے حکومت اپنا رویہ ٹھیک کرلے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جج صاحبان اور عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ ان پر پریشر ہے، وہ بتائیں پریشر کس کا ہے، پریشر نہ لیں قوم ان کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button