پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

واسا کے ملازمین کے آئینی مطالبات پورے کئے جائیں، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے مطالبہ کیا ہے کہ واسا ملازمین سے مذاکرات کرکے انہیں ان کے آئینی حقوق دلوائے جائے۔ موجودہ مہنگائی میں عوامی حلقوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ حکومت عوام الناس بلخصوص غریب طبقے کو نظرانداز کرکے اشرافیہ کی خوشنودی میں مصروف ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ ملک میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کی مہربانی سے ہونے والی مہنگائی نے عوام الناس کی زندگی دشوار کر دی ہے۔ ایسے میں واسا ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہے۔ جس سے ان کے گھر کا گزارہ بھی مشکل سے ہو رہا ہے۔

حکومت ان کی تنخواہوں میں طے شدہ اضافہ کرکے ان کی دشواریاں کم کرے۔ واسا کے ملازمین نے مجبور ہو کر احتجاج احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔ حکومت کسی بھی قسم کے غلط رویہ کے بجائے اصولی طریقے سے اس معاملے کو حل کرے اور واسا ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button