پاکستانی شیعہ خبریں

حضرت محمد(ص) کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ناکام بنائیں

شیعہ نیوز:مولانا علی رضا رضوی نے کہاکہ 12 تا ا17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے، چونکہ 12 ربیع الاول برادران اہلسنت کے مطابق روز ولادت سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ (ص ) ہے اور 17 ربیع الاول اہل تشیع مناتے ہیں لہذا اس ہفتہ کو امام خمینی نے ہفتہ وحدت قرار دیا ۔
حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے لئے نقطہ وحدت کا نام ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ہفتہ وحدت بڑے اھتمام سے منایا جاتا ہے، پاکستان میں برادران اہلسنت 12 ربیع الاول کی مناسبت سے بڑی عقید ت سے جلوسوں کا اہتمام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام مومنین سے گذارش کروں گا کہ وہ برادران اہلسنت کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اِن جلوسوں میں بھرپور شرکت کی جائے ، سبیل کا اہتمام کیا جائے، اپنے نام سے شرکت کی جائے تاکہ ثابت کیا جاسکے کہ سرور کائنات حضرت محمد (ص) کی ذات پر تمام مسلمانوں تما م تر اختلافات کے باوجود متحد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں بھرپور تعداد میں شرکت کرکے سرور کائنات (ص) کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ناکام بنایا جائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close