مشرق وسطی

صیہونیوں کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات در حقیقت فلسطین کے مظلوم عوام کی پیٹھ پر خنجر ہے: ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی اور امریکی حکام کے ساتھ بعض عرب ممالک کے اجلاس کو "شرارت” کا عنوان دیتے ہوئے اُسے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری قرار دیا۔

مصر، عرب امارات، بحرین اور مغرب کے وزرائے خارجہ غاصب صیہونی حکومت کی سرکردگی میں ہونے والے ایک اجلاس میں اکٹھا ہوئے۔ یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین کے النقب علاقے میں ہوا جس میں صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپد کے علاوہ امریکہ کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطینی کاز اور قبلہ اول کے ساتھ غداری پر اتر آئے ممالک کے اجلاس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اور دہشتگرد صیہونیوں کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات در حقیقت فلسطین کے مظلوم عوام کی پیٹھ میں ایک خنجر ہے اور ساتھ ہی اُس طفل کش صیہونی حکومت کے لئے ایک تحفہ شمار ہوتے ہیں جو مستقل بنیادوں پر فلسطینی عوام کے قتل عام اور انکی سرزمین کو ہتھیانے میں مصروف ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ تاریخ یہ ثابت کر چکی ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کے سازشی منصوبوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں اور اس کا نتیجہ سوائے شکست و ناکامی اور ذلت و خواری کے کچھ اور نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کی آزادی صرف اور صرف فلسطینی عوام کی استقامت و پامردی اور اسلامی ممالک کی حمایت و نصرت کے طفیل میں ہی آزاد ممکن ہو پائے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقے میں فتنہ پروری کی بابت غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران خطے میں عدم استحکام اور بد امنی کے فروغ کے مقصد سے جاری امریکی صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔ خیال رہے کہ فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے بھی صیہونی حکام کے ساتھ بعض عرب ممالک کے مذکورہ اجلاس کی سخت مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button