اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

9 فروری کو نشترپارک میں قاسم سلیمانی کے چہلم کا تاریخی اجتماع ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ تنظیموں اور ماتمی انجمنوں نے شہید مدافع حرم اہلبیت ؑ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس و شہید ساتھیوں کا چہلم 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مدافع حرم کے چہلم کا عظیم الشان اجتماع عالمی سامراجی طاقتوں کی موت ثابت ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندہ تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے رہنماؤں نے کراچی کے علاقے سولجر بازار عزا خانۂ زہراء( سلام علیہا) پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس، شیعہ علماءکونسل کراچی کے صدر علامہ کامران عابدی، ماتمی انجموں کی تنظیم مرکزی تنظیم عزا کے رہنماء شہزاد رضا، جعفریہ الائنس کے رہنماء شبّر رضا، ماتمی اجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزاداری کے ایس ایم نقی، امامیہ آرگنائزیشن کے حسین عباس،ہیئت آئمہ مساجد پاکستان کے رہنماء مولانا محمد حسین رئیسی نے اعلان کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان 9 فروری کو نشترپارک کراچی میں شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مھدی اور دیگر شھداء کے چہلم پر عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کرے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا امریکہ نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار قاسم سلیمانی اور مجاہد ابومہدی المہندس کو ان کے رفقاء سمیت شھید کر کے سوچا کہ اب سامراجی طاقتوں کے سامنے قیام کرنے والا کوئی نھیں، جبکہ ایران و عراق سمیت پاکستان اور دنیا بھر کے باشعور عوام امریکی جارحیت اور دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں شھدائے مدافع حرم اہلبیتؑ کے چہلم کی مناسبت سے منعقد ہونے والا عظیم الشان اجتماع پاکستان کے شیعہ و سنی عوام کی جانب سے امریکہ سمیت تمام عالمی سامراجی طاقتوں کی موت ثابت ہوگا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھے گی کہ ملت جعفریہ پاکستان حرم اہلبیتؑ کا دفاع کرنے والے ان عظیم شہیدوں کے چہلم پر کتنی بڑی تعداد میں جمع ہو کر ان کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button